26 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھارتی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ جلوہ گرہوئیں جس کے بعد وہ بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ویب سائٹ بالی ووڈ لائف نے ہانیہ کے طرززندگی، شہرت اورآمدنی پرمفصل رپورٹ جاری کی ہے۔
ہانیہ عامر پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش اورافغانستان میں بے حد مقبول ہیں ان کے پاس آڈی سمیت متعدد مہنگی گاڑیاں، عالیشان گھراورمہنگے ملبوسات ہیں۔
ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کی سالانہ آمدنی تقریباً 50 کروڑ روپے ہے جن میں شوبز، برانڈزاوراشتہارات کی آمدنی شامل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فی ٹی وی قسط 4 لاکھ روپے تک معاوضہ وصول کرتی ہیں تاہم فلم سردار جی 3 میں ان کے معاوضے کی تفصیل ظاہرنہیں کی گئی۔
