اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’ لوگرو‘ نے 70 کروڑ کمالیے

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(لاہور نیوز) عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم لو گرو میں مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔

اس فلم نے ابتدائی تین روز میں ہی 15 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی تھی جو آج 16 دن گزر جانے کے بعد 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا، 16 روز میں میگا بجٹ فلم ’لو گُرُو‘ نے اپنے بجٹ سے تین گنا زیادہ کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فلم نے سب سے زیادہ کمائی پاکستان سے ہی کی۔

پاکستان میں 22 جون تک فلم ’لو گُرُو‘ کی کمائی 37 کروڑ روپے رہی جب کہ بیرون ممالک سے بھی 33 کروڑ روپے کمائے تھے، بیرون ملک سب سے زیادہ کمائی فلم لو گرو نے برطانیہ میں کی، جہاں بھارتی فلم ’’ہاؤس فل 5‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

برطانیہ میں فلم لو گرو کی کمائی 9 روز میں 75 ہزار پاؤنڈ تھی، فلم کی دنیا بھر سے مجموعی کمائی 70 کروڑ تک جا پہنچی ہے اور یوں لگتا ہے کہ یہ 100 کروڑ کے ریکارڈ ہندسے کو چھو لے گی۔

یاد رہے کہ فلم کی تشہری مہم کے دوران ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ فلم بنانے پر 25 کروڑ روپے خرچ کیے اور 50 کروڑ روپے کمانے کی امید ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے