اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی سٹار ہانیہ عامر کیساتھ فلم پر بھارت تلملا اٹھا

25 Jun 2025
25 Jun 2025

(ویب ڈیسک) بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوگار و اداکاردلجیت دوسانجھ کی پاکستانی سٹار ہانیہ عامر کے ہمراہ فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

دلجیت دوسانجھ نے ایک روز قبل اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر جاری کیا جس نے بھارت میں واویلا مچادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم ورکرز یونین فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (FWICE) نے فلم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جب کہ فلم کے ٹریلر کو بھی بھارت میں یوٹیوب پر بلاک کردیا گیا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلم ورکرز یونین FWICE نے دلجیت دوسانجھ اور ان کے تمام آئندہ منصوبوں پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی فلم کے پروڈیوسرز پر بھی پابندی کی اپیل کی ہے۔

FWICE کے صدر بی این تیواری نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ دلجیت دوسانجھ نے ایک پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرکے بھارتی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، انہوں نے ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کی توہین کی ہے، ایسے وقت میں جب ملک حساس حالات سے گزر رہا ہے، ان کا پاکستانی فنکار کو ترجیح دینا ان کی وفاداری پر سوال کھڑے کرتا ہے۔

بی این تیواری کا کہنا تھا کہ اگر فلم کہیں بھی ریلیز ہوئی تو ہم عدم تعاون کی ہدایت جاری کریں گے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دلجیت دوسانجھ کو ہندوستان کے کسی بھی حصے میں کام (فلمیں یا کانسرٹ) نہیں ملے۔

فلم سردار جی 3‘ کی ٹیم نے بھارت میں ممکنہ مخالفت اور احتجاج کے خدشے کے پیش نظر فلم کو صرف اوورسیز میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سردار جی 3 ایک کامیڈی، فینٹسی اور ہارر سے بھرپور فلم ہے، اس میں دلجیت دوسانجھ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھوتوں کا پیچھا کرتا ہے، سردار جی 3 کو دنیا بھر میں 27 جون 2025 کو ریلیز کیا جا رہا ے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے