اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا سٹار ثنا یوسف کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا

25 Jun 2025
25 Jun 2025

(ویب ڈیسک) 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل میں گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

قاتل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی یہ حرکت غصے اور انتقام کے زیرِاثر کی گئی تھی، کیونکہ ثنا نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 22 سالہ عمر حیات کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ثنا کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا تھا، لیکن اس کے مسلسل انکار نے اسے اس حد تک مشتعل کیا کہ اس نے قاتلانہ قدم اٹھا لیا۔

ملزم کے مطابق، پہلی بار جب وہ ثنا کے گھر ملاقات کے لیے گیا تو سارا دن انتظار کرتا رہا، مگر ثنا نے اسے دیکھنے سے بھی انکار کر دیا اور واپس جانے کا کہہ دیا۔ عمر حیات کا کہنا تھا کہ وہ ثنا کی سالگرہ کے لیے تحفہ بھی لے کر گیا تھا، لیکن وہ بھی مسترد کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق، 2 جون کو ثنا نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا، لیکن تب بھی بات نہ بن سکی، جس پر وہ شدید غصے میں آ گیا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ وہ طیش میں آ کر ثنا کے گھر گھس گیا اور سینے پر دو گولیاں مار کر اسے قتل کر ڈالا۔

یاد رہے کہ یہ المناک واقعہ 2 جون کی شام پیش آیا تھا، جب 17 سالہ ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، گولیاں سینے میں لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

واقعہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا، جہاں ثنا یوسف کی مداحوں کی بڑی تعداد نے افسوس اور غصے کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے