اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خوشحال خان کس کام کیلئے والدہ کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں؟

25 Jun 2025
25 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے ابھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان نے بالآخر شادی کے حوالے سے اہم بات بتا دی۔

خوشحال خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے نا صرف اپنے کام اور انڈسٹری کے حوالے سے بات کی بلکہ انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی کا بھی تذکرہ کیا۔

میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا آپ دل پھینک ہیں؟ اس کے جواب میں خوشحال خان نے جواب دیا کہ نہیں وہ دل پھینک نہیں، ان کا کسی پر بھی دل نہیں آتا، ابھی وہ سنگل ہیں۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ شادی کریں گے تو اپنی والدہ کی مرضی سے کریں گے، جب والدہ کا حکم ہوگا تو وہ شادی کر لیں گے۔

کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خوشحال خان نے بتایا کہ انہیں ویسے تو تمام ہی اداکاروں کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا لیکن سینئر اداکارہ ماہرہ خان اور صنم سعید کے ساتھ کام کرنے کا اچھا تجربہ رہا۔

اداکار خوشحال خان کے مشہور ڈراموں میں وحشی، یحییٰ، محبت گمشدہ میری، مشکل اور دنیا پور جیسے دیگر ہٹ ڈرامے بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے