اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں بادلوں کا راج، حبس کی کیفیت برقرار

25 Jun 2025
25 Jun 2025

(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے افق پر بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے، رواں ہفتے کے اختتام سے ملک بھر میں مون سون سیزن کے باضابطہ آغاز کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا، جو لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کی صورت اختیار کر سکتا ہے، اس سال مون سون سیزن کے دوران معمول سے 25 فیصد زائد بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جس کے باعث پنجاب میں بارشوں کی شدت زیادہ رہے گی۔

شدید بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے خدشات بھی پیدا ہو سکتے ہیں، خاص طور پر شہری علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل بڑھ سکتے ہیں، محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور کے درجہ حرارت میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

ماہرین موسم کے مطابق آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے شہریوں کو گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے