اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، دو جوان شہید

24 Jun 2025
24 Jun 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج جہنم واصل، 7 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 11 خوراج جہنم واصل جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن کی ڈیوٹی پر مامور 2 بہادر سپوت وطن پر قربان ہو گئے، شہداء میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شامل ہیں۔

میجر سید معیز عباس شاہ شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے اور ان کی عمر 37 سال ہے، میجر سید معیز عباس شاہ شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فرض سر انجام دیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، لانس نائیک جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دیئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے