اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اپنی بیٹی سے کوئی توقعات وابستہ نہیں کیں: عفت عمر

24 Jun 2025
24 Jun 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی سے کوئی توقعات وابستہ نہیں کیں۔

اداکارہ عفت عمر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انڈسٹری میں موجود ہیں اور اپنی مضبوط رائے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں بیٹی کی منگنی اور اکلوتے بیٹے سے اپنی توقعات کے بارے میں بتایا۔

عفت عمر کی بیٹی کی منگنی امریکا میں ہوئی اس موقع پر اداکارہ موجود تھیں اور انہوں نے تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بیٹی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی اور چاہتی ہوں کہ وہ اپنے فیصلے خود لے، اگراس نے مجھ سے بات کرنی ہے تو دنیا میں سب کچھ چھوڑ کر اس سے بات کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی نے جیون ساتھی خود منتخب کیا ہے، کبھی یہ بتانے میں یقین نہیں کیا کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے، والدین کے طورپراس کی حمایت کی اور اب وہ بہت خوش ہے۔

عفت عمر نے یہ انکشاف کیا کہ انہیں اپنی بیٹی سے کبھی کسی چیز کی توقع نہیں ہے، بیٹی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ میری دیکھ بھال کرے، یہ صرف ماں کے طور پر اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے موجود رہے اور جب بھی انہیں ضرورت ہو تو ان کا ساتھ دے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ چھ سال سے امریکا میں ہے، میرا یقین ہے کہ اس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کہ بڑھاپے میں آپ کا سہارا بنے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے