اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری مرحومہ اداکارہ عائشہ خان کے بچوں کی حمایت میں سامنے آگئیں

24 Jun 2025
24 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ اداکارہ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے ان کے بچوں کی حمایت کی ہے۔

گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ  سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتے پرانی لاش ملی تھی جس پران کے بچوں اور فیملی ممبر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہا۔

بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا پرکچھ دنوں سے عائشہ خان آپا کے بارے میں سن رہی ہوں، ان کی موت پر افسوس ہوا اور شرمندگی بھی ہے کہ ہم نے کیوں نہیں دیکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے لوگ اپنے وی لاگ بنانے کیلئے کس طرح بات کو بڑھا دیتے ہیں اور بہت سی باتیں کررہے ہیں جو سچ نہیں، میں نے 5 سال پہلےعائشہ آپا کے ساتھ کام کیا تھا اور بچوں کے حوالے سے بھی پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے بیرون ملک مقیم ہیں، بچے مجھے بولتے ہیں ہمارے پاس رہو لیکن میرا دل نہیں لگتا، بچے پیسوں کی بھی تنگی نہیں آنے دیتے اورمیں کراچی میں اپنے حلقہ احباب کے ساتھ خوش ہوں۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ ان کے بچوں پر تہمت نہیں لگائیں، اس سے بھی ان کو تکلیف ہوگی، عائشہ آپا کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے۔

واضح رہے کہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی، ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔

عائشہ خان خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں اور گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے