اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے تینوں کھلاڑی پری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے

24 Jun 2025
24 Jun 2025

(لاہور نیوز) ایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے تینوں کھلاڑی پری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا، پاکستان کے اویس منیر نے اپنے تینوں میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

محمد آصف نے تین میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ محمد سجاد نے دو میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

دفاعی چیمپئن پاکستان کے اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست دی، اویس منیر کی کامیابی کا سکور 51 - 1، 0 - 47، 0 - 66، 10 - 46، 31 - 34 اور 21 - 33 رہا۔

پاکستان کے محمد آصف نے عمان کے عبداللہ رئیسی کو 0-4 شکست دی، پاکستان کے محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو 0-4 سے شکست دی۔

پاکستان کے محمد آصف دوسرے میچ میں سری لنکا کے محمد طٰحہ سے 4-3 ہارگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے