23 Jun 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں 29 جون سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہو گا، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
باغوں کا شہر لاہور ان دنوں شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے، آج درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جو گرمی میں کمی لانے کیلئے ناکافی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کے امکانات نہایت کم ہیں، تاہم 29 جون سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا، جو کئی روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
ماہرین موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
