اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کینسر سے لڑنے والی اداکارہ و ہدایت کارہ انجلین ملک علاج کیلئے ترکیہ منتقل

22 Jun 2025
22 Jun 2025

(لاہور نیوز) کینسر سے جنگ لڑنے والی اداکارہ، ماڈل و ہدایت کارہ انجلین ملک نے بتایا ہے کہ وہ مزید علاج کے لیے ترکیہ منتقل ہوگئیں۔

انجلین ملک نے فروری 2025 میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا علاج جاری ہے، بعد ازاں انہوں نے سر کے بال منڈوا لیے تھے جب کہ سر کے بالوں کے بغیر بھی وہ ریمپ پر واک کرتی دکھائی دی تھیں۔

کینسر کی تشخیص کے بعد انجلین ملک نے اپنا ابتدائی علاج ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں کروایا، جہاں ان کی کیمو تھراپی اور سرجری بھی کی گئی۔

اداکارہ نے مئی میں بتایا تھا کہ ان کی 6 کیمو تھراپی مکمل ہو چکیں جب کہ ان کا مزید علاج جاری ہے، اس سے قبل انہوں نے سرجری سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

رواں ماہ جون کے آغاز میں انہوں نے اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا اور بتایا تھا کہ دعاؤں سے فرق پڑتا ہے، انہیں دعاؤں سے بیماری میں تقویت ملی اور موذی مرض سے لڑنے کے قابل ہوئیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے