اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا سولر پینل پر سیلز ٹیکس کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(لاہورنیوز) وفاقی حکومت کا سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی ہے، حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظرثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کے حوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا، چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرے گی، پی ڈبلیو ڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیزکیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے، سندھ کی جامعات کیلئے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کروڑ کر رہے ہیں، ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل دو درجن سے زائد او آئی سی ممالک نے ایک بیان جاری کیا ہے، ان تمام ممالک نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے، یہ بیان ان تمام ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر سامنے آیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن ضروری ہے، اسرائیل ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی۔سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ کی شدت نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ عالمی امن و استحکام کیلئے بھی ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے، اسی لئے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک نے اس حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کی ہے تاکہ خطے میں امن و امان کے قیام کی کوششوں کو تقویت دی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے