اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مارکیٹ میں انتظامیہ چینی اور آٹے کے سرکاری نرخ مقرر نہ کر سکی

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(لاہور نیوز) مارکیٹ میں انتظامیہ چینی اور آٹے کے کوئی سرکاری نرخ مقرر نہ کر سکی، من مانے ریٹس پر آٹا اور چینی فروخت ہونے لگا۔

پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ تھوک مارکیٹ میں بھی اس کا نرخ 176 سے 177 روپے فی کلو کے درمیان ہے، شوگر ملز چینی 170 سے 172 روپے فی کلو میں فروخت کر رہی ہیں، لیکن حکومت اور شوگر ملرز کے درمیان چینی کی قیمت کم کرنے پر کوئی معاہدہ طے نہ پا سکا۔

حکومت کی جانب سے چند ماہ قبل 30 روز کے لئے چینی کا نرخ 164 روپے فی کلو مقرر کیا گیا تھا، تاہم یہ فیصلہ بھی غیر مؤثر ثابت ہوا۔

گزشتہ دو ماہ سے چینی کھلے عام من مانے نرخوں پر فروخت ہو رہی ہے اور قیمتوں میں روز بروز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ادھر گندم کی قیمت میں کمی کے باوجود آٹے کے نرخ برقرار ہیں، شہر کی مارکیٹوں میں مختلف برانڈز کے 20 کلو کے تھیلے 1350 سے 1500 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں، کھلا سرخ آٹا 80 روپے اور کھلا فائن آٹا 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ چکی آٹا 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے