
17 Jun 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کندھے میں تکلیف کے باعث میو ہسپتال پہنچ گئیں، جہاں پر انکا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔
مریم نواز کے کندھے میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی ٹیسٹ کیاگیا، وزیر اعلی کے ایم آر آئی ٹیسٹ کیلئے پہلے سروسز ہسپتال میں تیاری کی گئی تھی،پھر میوہسپتال میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ایم آرآئی ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
میو ہسپتال میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دائیں کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا، مریم نواز کے کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ نارمل آیا ہے، وزیر اعلیٰ کو فروزن شیلڈر کی تکلیف کے باعث ایم آر آئی کی گئی۔
بعدازاں مریم نواز ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد میو ہسپتال سرجیکل ٹاور سے واپس روانہ ہو گئیں۔