اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ والی گاڑی پکڑ لی، 550 لٹر سفید محلول تلف

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور قصور بائی پاس پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

کارروائی کے دوران 550 لٹر سفید محلول تلف کر دیا گیا جبکہ گاڑی اور ممنوعہ نیلے ڈرم بھی ضبط کر لئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ٹیمیں شہر کے داخلی راستوں پر مسلسل ناکہ بندیاں کر رہی ہیں، اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 77 ہزار 330 لٹر دودھ کی چیکنگ کی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قصور بائی پاس پر پکڑی جانے والی گاڑی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے، موقع پر کئے گئے ٹیسٹ میں جعل سازی ثابت ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، جعلی دودھ میں پانی، کیمیکل پاؤڈر اور دیگر ممنوعہ اشیا کی ملاوٹ کی گئی تھی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی دودھ کے سیمپل مزید لیبارٹری تجزیے کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں، دودھ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے نئی قانون سازی بھی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے