16 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے الحمرا کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نئے مالی سال میں الحمرا کی تزئین و آرائش کرے گا۔
الحمرا کی تزئین و آرائش پر پنجاب حکومت 10کروڑ روپے خرچ کرے گی، نئے مالی سال میں الحمرا کے ہالز کی مرمت و بحالی کا کام کیا جائے گا، لاہور آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری کی بھی مرمت کی جائے گی۔
الحمرا ہال میں مرمت وبحالی کا کام محکمہ مواصلات و تعمیرات کرے گا۔
لاہور آرٹس کونسل کی مرمت وبحالی پر 2 کروڑ 43 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
