13 Jun 2025
(ویب ڈیسک)آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔
ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ان دنوں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے۔لارڈز گراؤنڈ کی روایت کے مطابق یہاں کھیلے جانے والے ہر ٹیسٹ کے دن کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا جاتا ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے لارڈز میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے کھیل کا آغاز گھنٹی بجاکر کیا۔خیال رہے کہ ثنا میر کو حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا ہے، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتو ن کرکٹربنی ہیں۔
