13 Jun 2025
(لاہور نیوز) راوی روڈ سے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی بازیاب ، ایک ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق مغویہ 15 سالہ کرن 23 مئی کو شمس پورہ لاہور سے اغواء ہوئی تھی،ڈولفن سکواڈ نواں کوٹ نے کوٹ کمبوہ سے لڑکی کو بازیاب کروا لیا،ڈولفن ٹیم نے 15 کال کی اطلاع پر لڑکے اور لڑکی دونوں کو حراست میں لے لیا۔
بچی کے اغوا کا مقدمہ 1266/25 تھانہ راوی روڈ میں درج ہے،25سالہ جنید نے چند روز قبل شمس پورہ سے لڑکی کو اغوا کیا تھا،ڈولفن ٹیم نے کرن شہزادی کے والدین کو بچی کی بازیابی کے حوالے سے مطلع کر دیا۔
ملزم جنید اور کرن شہزادی مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ منتقل کر دیا۔
