اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کو ابوظہبی کے آف شور تیل منصوبے میں حصہ مل گیا، معاہدہ طے

12 Jun 2025
12 Jun 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کو ابوظہبی کے آف شور تیل منصوبے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان انٹرنیشنل آئل لمیٹڈ (PIOIL) کو ابوظہبی کے آف شور بلاک 5 میں 40 فیصد حصہ مل گیا اور اس حوالے سے معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (PPL) نے اس عالمی معاہدے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دی ہیں، معاہدے کے مطابق پاکستانی کمپنیوں کے کنسورشیم کو پیداواری حقوق حاصل ہو چکے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کنسورشیم نے ابوظہبی سپریم کونسل برائے مالیاتی و اقتصادی امور اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) کے ساتھ پروڈکشن آف کنسیشن ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل آئل لمیٹڈ میں چار ادارے پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل، ماری انرجیز اور گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی شامل ہیں، ہر ادارے کی پاکستان انٹرنیشنل آئل لمیٹڈ میں 25 فیصد شراکت داری ہے۔معاہدہ ابوظہبی کے آف شور بلاک 5 کی ترقی اور تیل و گیس کی پیداوار کے لیے کیا گیا ہے جس سے پاکستان کی توانائی کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت کو تقویت ملے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے