اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاصم اظہر اور منگیتر میرب علی الگ ہو گئے، انسٹا سٹوری وائرل

12 Jun 2025
12 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے منگیتر میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

عاصم نے اسٹوری میں فینز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز او دوستوں کاحق ہے'۔

عاصم اظہر نے بتایا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

عاصم اظہر اور منگیتر میرب نے راہیں جدا کرلیں، انسٹا اسٹوری وائرل

انہوں نے فینز سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔ یاد رہے کہ 2022 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوئی تھی۔

اس سے قبل عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوع گفتگو رہ چکی ہے بعد ازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے