
11 Jun 2025
(لاہور نیوز) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا ہے
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہو گا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہو گا۔ اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 175A کے تحت پالیسی فیصلہ بھی متوقع ہیں۔