
11 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور شہر کے مختلف مقامات سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق سندر کے علاقہ میں نہر سے 35 نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے۔
گارڈن ٹاؤن میں جناح ہسپتال کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔
پولیس کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی۔