اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی طرز حکومت کے سندھ والے بھی دیوانے ہیں: عظمیٰ بخاری

11 Jun 2025
11 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل آگیا۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی، انہوں نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا، مریم نواز کی عاجزی اور انکساری ہی انکی مقبولیت کی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ کے لوگ بھی دیوانے ہیں، یہی آپکا اصل مسئلہ ہے، متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں جبکہ انکی کارکردگی بھی زیرو ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کے بقول سندھ میں آپ اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش! اب کراچی کا کوڑا تو اٹھا لیں، پنجاب کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے، پنجاب میں پہلے بھی مضبوط بلدیاتی نظام مسلم لیگ ن نے بنایا تھا، انشاءاللہ! اب بھی بنائیں گے، جس جماعت کے پنجاب کے صوبائی حلقوں سے 400 ووٹ اور یونین کونسل سے 50 ووٹ نکلتے جلد ہی ان کا امتحان آنے والا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے