11 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقہ مغلپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مسجد سے پنکھے چرانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق مغلپورہ لاہور میں مسجد سے پنکھے چوری کرکے فرار ہونے والے شخص کے خلاف 15 پر کالی کی گئی۔
ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 2 پنکھے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔
دورانِ تفتیش ملزم نے دیگر مختلف مساجد سے بھی پنکھے چوری کرنے کا اعتراف کیا جس کے بعد ملزم حسن کو تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔
