اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ 26-2025: پنشن اور قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا

11 Jun 2025
11 Jun 2025

(لاہور نیوز) وفاقی بجٹ 26-2025 میں پنشن کی ادائیگیوں کا مجموعی حجم 1055 ارب روپے تک پہنچ گیا، مالی سال 25-2024 میں پنشن کا تخمینہ 1014 ارب روپے تھا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں 742 ارب روپے ادا کیے جائیں گے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 66 ارب روپے زیادہ ہیں۔

دوسری جانب سول سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 243 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں رواں مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ بھی بڑھا ہے، آئندہ مالی سال میں حکومت 7197 ارب روپے مقامی قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ کرے گی جبکہ بیرونی قرضوں کے سود کی ادائیگی کے لیے 1009 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پنشن اور قرضوں پر سود کی ادائیگیاں ملکی بجٹ کا بڑا حصہ ہڑپ کر رہی ہیں جس سے ترقیاتی اخراجات اور عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے وسائل محدود ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے