10 Jun 2025
(لاہور نیوز) چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالیاتی بل کی کاپی سینیٹ میں پیش کر دی۔
سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ بجٹ دستاویزات پیش کریں گے، چئیرمین سینیٹ نے پینل آف پریزائڈنگ آفسران کا اعلان کردیا، سینیٹر عرفان الحق صدیقی، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر راجہ ناصر عباس پینل میں شامل ہیں۔
سینیٹر عباس آفریدی سمیت دیگر شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی، دعاء نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کروائی، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترمیم پر رپورٹ سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔
قیمتوں پر کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے قانون میں ترمیم سے متعلقہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ سینیٹر فیصل سلیم رحمان تین ترامیمی بلز پر رپورٹ پیش کیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالیاتی بل کی کاپی سینیٹ میں پیش کر دی۔
