اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کی مراد علی شاہ سے ملاقات، سندھ میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں سندھ میں کرکٹ کے فروغ، میچز کے انعقاد اور سٹیڈیمز کی تعمیر نو کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں کرکٹ کے فروغ اور سٹیڈیمز کی بحالی پر مشاورت کی اور ملاقات میں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کی عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ اپ گریڈیشن کے بعد نیاز سٹیڈیم میں 17 برس بعد انٹرنیشنل میچ کا انعقاد ہو سکے گا، رواں برس ہی نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں انٹرنیشنل میچ کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی سی بی کی ٹیم آئندہ ہفتے نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کا دورہ کرے گی اور تمام تر سہولتوں کا جائزہ لے گی، حیدر آباد اور فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت کے تعاون سے نیاز سٹیڈیم کی انٹرنیشنل لیول کی اپ گریڈیشن ہو گی، کرکٹ کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیاز سٹیڈیم میں سہولتوں کو مل کر بہتر بنائیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے