اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بطور کوچ کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس لینا اولین فرض ہے: مائیک ہیسن

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہور نیوز) قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ کوچ کی حیثیت سے میرا اولین فرض کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس لینا ہے۔

پی سی بی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ میری فلاسفی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو سمجھوں اور پھر ان سے کام لوں، کھلاڑیوں کو احساس دلانا ضروری ہے کہ ان سے کیا توقعات وابستہ ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ہم مسلسل میٹنگز کر رہے ہیں، میں نے یہ کام چھ ماہ کے لیے نہیں کرنا بلکہ دیرپا بنیادوں پر کرنا چاہتا ہوں، ٹیم ٹور سے ہٹ کر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کروں گا۔

قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا  کہ سلمان علی آغا پر اعتماد ہے اس لیے میچ کے دوران بار بار پیغام نہیں بھیجتا، خواہش ہے پاکستانی عوام کہیں کہ اب اپنی ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے