اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عیدالاضحیٰ: پنجاب میں قیدیوں کے لیے 90 دن کی سزا معافی کا اعلان

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں قید 450 افراد اس خصوصی رعایت سے مستفید ہوں گے جبکہ 270 قیدیوں کی رہائی ممکن ہو پائے گی جو عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔

حکم نامے کے مطابق سزا میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے تاہم یہ رعایت مخصوص نوعیت کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی اس رعایت سے مستفید نہیں ہوں گے۔

اسی طرح جاسوسی، قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا کے مجرمان، مالی غبن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزایافتہ قیدی بھی مستفید نہیں ہوں گے ۔

حکام کے مطابق یہ اقدام قیدیوں کی فلاح و بہبود اور عید کے موقع پر ان کی اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے