اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں امن قائم ہو گا: مشعال ملک

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں امن قائم ہو گا۔

صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر اور فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، دس لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، پہلگام واقعہ بھارت کی سکیورٹی ناکامی تھی، بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی۔

کشمیری حریت کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج  نے بھارت کو بھرپورجواب دیا، جنگ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے، بھارتی میڈیا نے جنگ کے دوران فیک نیوز چلائیں، ہم  نے بھارت سے ڈائیلاگ کر کے بہت دیکھ لیا، بھارت نے ہر جگہ پر دھوکہ دیا وہ بالکل سنجیدہ نہیں۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے، بھارت نےحریت رہنماؤں کوجیلوں میں بند کیا ہوا ہے، حریت رہنماؤں کو رہا کیا جائے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے خطے میں امن قائم ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے