اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی: جرمانہ 10 گنا بڑھانے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اب ہزاروں میں وصول کیے جائیں گے، اس حوالے سے نئی سمری تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت کو بھجوا دی گئی ہے جس میں جرمانوں میں 10 گنا تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک غضنفر علی شاہ کے مطابق نئی سمری میں ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں پر کم از کم 1 ہزار سے  لے کر 10 ہزار روپے تک کے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے جن کیٹیگریز پر پہلے جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا تھا انہیں بھی سمری میں شامل کیا گیا ہے۔

بالخصوص درج ذیل خلاف ورزیوں پر اب 2 ہزار روپے کا جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنا شامل ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق اس سے قبل 2006 میں ٹریفک جرمانوں میں آخری بار اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ شرح جوں کی توں برقرار تھی، اب بدلتے ہوئے حالات اور ٹریفک حادثات میں اضافے کے پیش نظر جرمانوں میں نمایاں اضافہ ناگزیر ہو چکا تھا۔

سمری کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئے جرمانوں پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا، حکام کے مطابق جرمانوں میں اس اضافے کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری پر مجبور کرنا اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے