اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نور زمان نے برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

30 May 2025
30 May 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کے نور زمان نے برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ کے مین ڈراز میں جگہ بنالی ہے، انہوں نے کوالیفائنگ راونڈ کے فائنل میں مصر کے کریم التورکی کو شکست دی ۔

حال ہی میں ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن مشپ کا ٹائٹل جیتنے والے نور زمان کی سکواش سرکٹس میں نمایاں پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے انگلینڈ میں ہونے والے برٹش اوپن کے مین راونڈ میں جگہ بنالی ہے، کوالیفائنگ راونڈ کے فیصلہ کن میچ میں انہوں نے کوالیفائرز کے تھرڈ سیڈ مصر کے کریم التورکی کو شکست دی ۔

مصری پلیئر کے خلاف نور زمان نے 46 منٹ تک جاری رہنے والا میچ گیارہ- پانچ، گیارہ - آٹھ، تین - گیارہ اور گیارہ - سات سے جیتا ۔اس سے قبل کوالیفائرز کے پہلے راونڈ میں انہوں نے انگلینڈ کے ول سالٹر اور اور دوسرے راونڈ میں ایڈرائن والٹر کو شکست دی۔

برٹش اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ انگلینڈ کے کرٹس ملک سے اتوار کو ہوگا۔نور زمان 2022 کے بعد برٹش اوپن کا مین راونڈ کھیلنے والے پہلے پاکستانی پلیئر ہیں، 2022 میں طیب اسلم نے بھی برٹش اوپن کا مین راؤنڈ کھیلا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے