اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے: وفاقی وزیر توانائی

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انرجی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک سال سے ہم توانائی کے شعبے میں تحقیق اور مختلف چیزوں کا تجزیہ کر رہے ہیں، ہم  نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کئے، دو تین سال سے بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔

انہوں  نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، شمسی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، شمسی توانائی کا ذریعہ حیران کن ہے، کوئلے اور گیس پر چلنے والے بجلی گھروں کے حوالے سے کوشش ہے کہ ماحولیات پر اثر نہ پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین سالوں میں گرڈ سے فراہم کرنے کیلئے وافر بجلی موجود ہے، حکومت  نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی، گزشتہ ایک سال میں پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری  نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے، حکومت کی کوشش ہے پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے، پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے