29 May 2025
(ذیشان یوسفزئی) بٹ کوائن مائننگ کے لئے بجلی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ کے لئے رعایتی نرخ 24 روپے فی یونٹ تک ہوں گے، پاور ڈویژن کے پاس سات ہزار میگاواٹ تک بجلی سرپلس ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پہلے بھی اس پر کام کر رہی تھی کہ اضافی بجلی کو رعایتی نرخوں پر دیا جائے، ونٹر پیکج کے وقت رعایتی نرخ 27 روپے تک فی یونٹ تھا، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے بعد نرخوں پر اثر پڑا ہے اور رعایتی نرخ اب کم ہو کر 24 روپے تک آ گئے ہیں۔
