اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دیدی

28 May 2025
28 May 2025

(لاہورنیوز) ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم آخری اوور میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کپتان لٹن داس 48 رنز کیساتھ نمایاں رہے، تنزید حسین 31 ، ذاکر علی 36 اور توحید ہردوئی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5، شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے، کپتان سلمان آغا 34 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، شاداب خان 48،محمد حارث 31، خوشدل شاہ نے 5 رنز بنائے۔

فخر زمان ایک اور صائم ایوب بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے 2 جبکہ مہدی حسن، حسن محمود، تنظیم حسن ثاقب، راشد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے