27 May 2025
(لاہور نیوز) مغلپورہ میں شہری عمیر بٹ کے گھر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، اسلحہ اور ڈنڈا بردار افراد نے گھر کے شیشے توڑ دیئے۔
ملزمان نے منع کرنے پر نوجوان عامر پر تشدد شروع کر دیا، تشدد سے عامر کے سر اور جسم پر گہرے زخم آئے، واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی، فوٹیج میں ملزمان کو دھاوا بول کر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ خاندان کے رشتہ دار ہیں ،رشتہ داروں نے خاندانی جھگڑے کو بنیاد بنا کر دھاوا بولا۔
متاثرہ خاندان کے بیان کے مطابق اندراج مقدمہ کی درخواست و فوٹیج کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
