اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9612 مشکوک افراد زیرحراست

27 May 2025
27 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کے دوران 9612 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس  نے بتایا کہ 19 لاکھ 72 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ، 9612 مشکوک افراد کو زیرحراست  لیا گیا، سنگین جرائم میں ملوث 51 ہزار 268 اشتہاری گرفتار کئے گئے۔

علاوہ ازیں  21 ہزار 424 عدالتی مفرور، 12 ہزار 507 عادی مجرمان بھی گرفتار ہوئے، جرائم پیشہ افراد سے 209 رائفلز، 1499 پستول، 168بندوقیں، گولیاں برآمد ہوئیں، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی میں 278 مجرمان ہلاک، 404 زخمی، 375 گرفتار کئے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مجرمان سے مقابلے میں 10 پولیس جوان شہید، 56 زخمی ہوئے، سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرمان کیخلاف آپریشنز میں تیزی لائی جا رہی ہے، دہشتگردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے