27 May 2025
(لاہور نیوز) رائیونڈ میں 36 سالہ خاتون کو پھندا ڈال کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ نے ملزم کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی جھگڑے پر کنیز بی بی کو گلے میں دوپٹہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
