(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے شہر لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 4 افراد جان بحق ہو گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق گلشن راوی، مون مارکیٹ کے قریب سڑک کنارے نوجوان کی لاش ملی، متوفی کی عمر 25 سال کے قریب ہے جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے تاہم متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔
داتا دربار، بیلا رام روڈ پر 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا،ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنہ کیلئے آئی معمر خاتون دم توڑ گئی، متوفیہ کی شناخت 70 سالہ رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی اور وہ شالیمار ٹاؤن کی رہائشی تھی۔
شاہدرہ کے علاقہ میں 25 نمبر سٹاپ کے قریب سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے، بظاہر اسکی موت نشے کی زیادتی کے باعث متوقع ہوئی ہے، پولیس نے شناخت ہونیوالی متوفیہ خاتون کی نعش کو ورثا کے حوالے جبکہ دیگر شناخت نہ ہونے والی نعشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
