(لاہور نیوز) شہر لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن فلیٹ کی تیسری منزل سے گر کر نوجوان کی ہلاکت حادثہ نہیں قتل نکلا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کے مطابق مقتول ضیاء کو ملزم چاند نے بیوی سے تعلقات کے شبہ میں قتل کیا، پولیس ٹیم کے ہمراہ 12 گھنٹے میں گتھی سلجھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا کہنا تھا کہ ملزم چاند کو شک تھا کہ مقتول ضیاء کے اس کی بیوی کے ساتھ مراسم ہیں، ملزم نے ورغلاء کر ضیاء کو فلیٹ پر بلایا اور سر پر اینٹ کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، قتل کے بعد مقتول کی لاش تیسری منزل سے نیچے پھینک کر حادثے کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے متضاد بیانات کے بعد شک گزرنے پر اسے حراست میں لیا گیا تو اس نے سچ بتا دیا، دوران تفتیش قتل کا اعتراف کا اعتراف کرنے پر ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
