اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں پہلی بار بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

26 May 2025
26 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی جانب تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت ڈیٹا سینٹرز کے لئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ اقدام قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

حکام  نے بتایا کہ اضافی بجلی کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں لا کر بٹ کوائن مائننگ، اے آئی ڈیٹا پروسیسنگ اور دیگر ہائی ٹیک منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا، اس اہم منصوبے کی نگرانی پاکستان کرپٹو کونسل کرے گی۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف ملکی ٹیکنالوجی سیکٹر کو تقویت دے گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی جانب راغب کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں نوجوانوں کیلئے ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید شعبوں میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت میں وسعت آئے گی بلکہ قومی سلامتی کو بھی نئی جہتیں ملیں گی، ان کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی ملک کو خودمختاری، استعداد اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے پاکستان ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ میں مؤثر انداز میں شریک ہو سکے گا اور مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا میں ایک مضبوط اور خودمختار مقام حاصل کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے