(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال پہلے 4 ماہ میں غیر قانونی اسلحہ کے 17 ہزار 825 مقدمات درج کیے گئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر صوبہ بھر سے 17 ہزار 764 ملزم گرفتار کیے گئے، جن سے 705 کلاشنکوف، 1153 رائفلیں، 1245 بندوقیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان سے 14 ہزار 413 پستول، ایک لاکھ 6 ہزار 151 گولیاں،کارتوس برآمد ہوا۔
اس کے علاوہ لاہور ریجن میں 3045، شیخوپورہ ریجن میں 2095 مقدمات درج جبکہ گوجرانوالہ ریجن 1759، گجرات ریجن میں 1495 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ سرگودھا ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1978 مقدمات درج کئے گئے، راولپنڈی ریجن میں 1194، فیصل آباد ریجن میں 2069مقدمات درج ہوئے، ملتان ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1335 مقدمات درج ہوئے۔
اس کے علاوہ ساہیوال ریجن میں 1014، ڈیرہ غازی خان ریجن 1103 مقدمات کا اندراج ہوا۔ چار ماہ میں بہاولپور ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 738 مقدمات درج کیے گئے ۔
