24 May 2025
(لاہور نیوز) گندم اور میدے کی قیمتیں کم، مگر بیکری آئٹمز بدستور مہنگی ہیں۔
عام صارف مہنگائی کے گھن چکر سے نکل نہ سکا، شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام صارف تک نہیں پہنچ رہا، مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5000 روپے فی من سے کم ہو کر 2450 روپے فی من ہے تاہم مارکیٹ میں ایک کلو بسکٹ 800 سے 1 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، بریڈ کا چھوٹا پیکٹ 105 سے 200 میں بیچا جا رہا ہے، رس کا پیکٹ 250 روپے سے 300 روپے مقرر ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے گندم اور میدہ کی قیمت اگرچہ کم ہوئی ہے مگر دودھ اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، بیکری مصنوعات سستی کرنا ممکن نہیں۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے ریلیف دیا جا رہا ہے تو اس کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچنا چاہئے۔
