اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبا فیصل نے ماہرہ، ہانیہ سمیت اداکاراؤں کی خوبصورتی کا پول کھول دیا

22 May 2025
22 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئراداکارہ صبا فیصل نے ماہرہ خان ، ہانیہ عامر سمیت متعدد اداکاراؤں کی نیچرل بیوٹی کو نمبر دیتے ہوئے کئی پول کھول دیے۔

حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ میں آپ کے سامنے کئی اداکاراؤں کے نام لوں گی اور آپ نے بتانا ہے کہ اس اداکارہ کی خوبصورتی کتنے فیصد نیچرل ہے؟

اس کے بعد میزبان نے سب سے پہلا نام ماہرہ خان کا لیا جس پر صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کی خوبصورتی 100 فیصد نیچرل ہے۔

دوران شو صبا فیصل نے مہوش حیات کو 60 فیصد اور عائزہ خان کو 100 فیصد نیچرل بیوٹی قرار دیا۔

 علیزے شاہ کے نام پر صبا فیصل نے مسکراتے ہوئے انہیں 20 فیصد نیچرل بیوٹی بتایا جب کہ اقرا عزیز کو   بھی ماہرہ اور عائزہ کی طرح 100 فیصد نیچرل بیوٹی قرار دیا۔

 اگلے سوال میں اداکارہ نے درفشاں کو 100 فیصد، ہانیہ عامر کو 70  فیصد، ریما کو 60 فیصد اور متھیرا کو ہنستے ہوئے 10 فیصد نیچرل بیوٹی قرار دیا۔

سوالات کے آخر میں جب میزبان نے سینئر اداکارہ سے ان کے اپنے بارے میں مارکس دینے کا سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو 10 فیصد نیچل بیوٹی قرار دوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے