22 May 2025
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر کا موسم بدستور گرم اور خشک ہے، ہوا چلنے کی وجہ سے سورج کی تپش کم محسوس ہونے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگی، کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، مئی کے آخری دنوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، شدید گرم موسم کے باعث وسطی، جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
