اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا ملک میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

21 May 2025
21 May 2025

(لاہور نیوز) حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کیلئے ’’پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی (PDAA) ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خزانہ  نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو ریگولیٹ کرنے کیلئے جامع منصوبہ شروع کر دیا ہے، پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی یعنی پی پی ڈی اے کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اتھارٹی کا مقصد فیٹف کے معیار کے مطابق معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل اثاثوں کو ذمہ داری سے اپنانا ہے، پی پی ڈی اے عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کو قانونی وضاحت فراہم کرے گا اور صارفین کا تحفظ کرے گا۔

وزیر خزانہ کے مطابق یہ قدم پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں ایک مسابقتی کھلاڑی بننے کی جانب  لے جائے گا، اتھارٹی سے 25 ارب ڈالر سے زائد کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پی پی ڈی اے ڈیجیٹل ایکسچینجز، کسٹوڈینز، والٹس، اسٹیبل کوائنز اور ڈیفائی ایپلی کیشنز کو ریگولیٹ کرے گا، اتھارٹی قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو بھی فعال بنائے گی، یہ اقدام جاپان، سنگاپور، ہانگ کانگ اور یو اے ای جیسے جدید مالیاتی ممالک کی پالیسیوں سے ہم آہنگ قرار دیا گیا ہے۔

پی پی ڈی اے بٹ کوائن مائننگ کے ذریعے اضافی بجلی کو مالیاتی فوائد میں بدلنے میں مدد دے گا اور نوجوانوں کو بلاک چین حل تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے