(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شعبہ لائیو اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ترقی کیلئے تاریخ ساز اقدام، پیراویٹرنری سٹاف کو موٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئیں۔
اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب ثاقب علی سمیت دیگر بھی موجود تھے، محکمہ لائیوسٹاک، پیراویٹرنری سٹاف میں موٹربائیکس تقسیم کرنےکی تقریب ہوئی جس میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر سیدعاشق حسین کرمانی نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز نے شعبہ لائیوسٹاک کیلئے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی، نئی موٹر بائیکس محکمےکی استعداد کار میں اضافےکا سبب بنیں گی،موٹربائیکس کا ڈیزائن پیراویٹس کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔
پیراویٹرنری سٹاف کو 7 ہزار موٹر بائیکس فراہم کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 3412 موٹر بائیکس تقسیم کی جا رہی ہیں تاہم بہترین کارگردگی دکھانیوالے پیرا ویٹس کو انعامات بھی دیئےجائیں گے، موٹربائیکس ملنے کے پیراویٹس کا کہنا تھا کہ اب مزید لگن سے خدمات سرانجام دیں گے۔
صوبائی وزیر لائیوسٹاک نے پیراویٹنری سٹاف میں موٹر بائیکس کی چابیاں تقسیم کیں اور کہا کہ حکومت نے 2 ہزار لائیو سٹاک افسران و عملےکی پرموشن کی ہے۔
