
19 May 2025
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک میں 20 ہزار 711 آئی ٹی کمپنیاں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔
وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ پنجاب میں 10 ہزار 745، سندھ میں 6ہزار 352 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، وفاقی علاقہ میں 3ہزار 264 اور خیبر پختونخواہ میں 243 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔
اسی طرح بلوچستان میں 43، گلگت بلتستان میں 35 اور آزاد کشمیر میں 29 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔