
15 May 2025
(لاہور نیوز) ٹرانسپورٹر ایکشن کمیٹی انجمن تاجران لاری اڈا لاہور کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا، سلام افواج پاکستان ریلی کی قیادت ایس ایچ او عرفان اشرف چدھڑ نے کی، شاہد شاہ، محمد خاقان شبیر، باؤ اعجاز، چوہدری نوید، حاجی شفیق، باؤ قیصر گجر، باؤ اعجاز میر، حمید الرحمن خان، عرفان وڑائچ اور نواز وڑائچ نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء کی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی، خراج تحسین پیش کیا۔